18 جون ، 2012
شکاگو… امریکی شہر شکاگو میں صدر بارک اوباما کے دورے کے دوران فضائیہ کے لڑاکا طیارے نے ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے طیارے کو اترنے پر مجبور کردیا۔ شمالی امریکہ کے ایئر ڈیفنس کمانڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے چھوٹے طیارے کو فضائیہ کے ایف 15 لڑاکا طیارے نے گھیرے میں لے لیا اور اسے ممنوعہ فضائی حدود سے باہر نکال دیا۔ اس سے قبل بھی ممنوعہ فضائی حدود میں اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اوباما فیملی وزٹ کے سلسلے میں شکاگو آئے ہوئے تھے۔