دنیا
18 جون ، 2012

سعودی عرب جرمنی سے 6 سوسے زائد جنگی ٹینک خریدے گا

فرینکفرٹ…سعودی عرب جرمنی سے 600 سے زائد جنگی ٹینک خریدے گا۔ جرمن روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 600 سے 800 کی تعداد میں لیپرڈ ٹوٹینکوں کی خریداری کے لئے جرمنی سے رابطہ کیا ہے۔ مذکورہ ٹینک سپین میں بھی بنائے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو 800 لیپرڈ ٹینک 10 ارب یورو (12.6 بلین ڈالر) میں پڑیں گے اور اگر یہ سودا ہوتا ہے تو جرمنی کی دفاعی صنعت کی تاریخ کا سب سے بڑا سودا ہوگا۔ جرمنی کا سعودی عرب کے ساتھ 300 لیپرڈ ٹینک کی فراہمی کا ابتدائی معاہدہ دستخطوں کے لئے تیار ہے۔ حتمی معاہدہ پر دستخط 20جولائی تک متوقع ہیں۔

مزید خبریں :