دنیا
18 جون ، 2012

برطانیہ جوہری آبدوزوں کیلئے جدید ری ایکٹرز تعمیر کرے گا

لندن… برطانیہ اپنی جوہری آبدوزوں کے لئے ایک ارب پاؤنڈ مالیت سے جدید ری ایکٹرز تعمیر کرے گا۔ برطانوی وزیر دفاع فلپ ہمنڈ کے مطابق برطانیہ جدید جوہری آبدوزوں کی پیدوار کے لئے ایک ارب پاؤنڈ (1.57 ارب ڈالر) مالیت سے ری ایکٹرز تعمیر کرے گا جہاں آبدوزوں کے لئے انجن تیار ہوں گے۔ برطانیہ کے پاس 4 وین گارڈ کلاس جوہری آبدوزیں ہیں جو ٹریڈنٹ جوہری میزائلوں سے لیس ہیں ۔ یہ آبدوزیں 2020ء میں ڈی کمشن کردی جائیں گی تاہم ان کے میزائل 2042 تک آپریشنل رکھی جائیں گے۔ برطانوی وزارت دفاع نے گزشتہ ماہ نئی جدید آبدوزوں کی تیاری کے لئے 350 ملین پاؤنڈ کا ایک ٹھیکہ برطانوی اداروں کو دیا ہے جو وین گارڈ کلاس آبدوزوں کی جگہ لیں گے۔

مزید خبریں :