18 جون ، 2012
ممبئی…فراری کی سواری نے باکس آفس پر اسپیڈ بڑھادی ہے۔ہلکے اسٹارٹ کے بعد اب فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی گئی ہے۔فراری کی سواری سنیما گھروں میں آئی تو پوری دھوم دھام سے۔لیکن اس سواری کے بزنس کی رفتار ڈاوٴڈی راٹھور اورشنگھائی کے مقابلے میں کم ہی رہی۔یوں ریلیز کے پہلے ہفتے یہ فلم باکس آفس پر کچھ جم نہیں سکی۔لیکن سواری تو فراری کی ہے،پیچھے کیسے رہ سکتی ہے۔دوسرے ہفتے میں بالآخر لوگوں نے اس سواری میں لفٹ لینا شروع کردی ہے۔جس سے باکس آفس پر فلم کا بزنس بڑھا ہے اورفلم کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔