پاکستان
18 جون ، 2012

کراچی ائیرپورٹ ، فنی خرابی کے باعث غیرملکی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی ائیرپورٹ ، فنی خرابی کے باعث غیرملکی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی… غیرملکی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ایک انجن بند ہوگیا ، طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی ایرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق دمام سے ڈھاکہ جانے والیغیرملکی ایرلائن کی پرواز نمبر 802 کے طیارے کے ایک انجن میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوگئی جس پر یہ انجن بند ہوگیا۔ متاثرہ طیارہ بوئنگ 747 تھا، ایک انجن بند ہونے پر طیارہ تین انجن سے پرواز کرتا ہوا بحفاظت کراچی ایرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ طیارے میں چار سو کے قریب مسافر تھے۔ کراچی میں طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :