دنیا
18 جون ، 2012

گزشتہ سال دنیا بھر میں 8 لاکھ افراد ہجرت پر مجبور ہوئے، یو این ایچ سی آر

گزشتہ سال دنیا بھر میں 8 لاکھ افراد ہجرت پر مجبور ہوئے، یو این ایچ سی آر

جنیوا… گزشتہ سال دنیا بھر میں مختلف وجوہات کی بنا پر 8 لاکھ افراد اپنے آبائی ممالک کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ یہ بات پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیبیا ،سوڈان ، صومالیہ اور دیگر کئی خطوں میں بحرانوں کے باعث 8 لاکھ افراد اپنے ممالک کو چھوڑ کر دیگر ممالک میں ہجرت پر مجبور ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرونی طور پر بے دخل ہونے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں بڑھ کر ہے صرف گزشتہ سال 43 لاکھ افراد مختلف وجوہات کی بنا پر اندرونی طور پر بے دخلی کے مسئلے کا شکار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں افغانستان پناہ گزینوں کے مسئلے سے سب سے زیادہ دوچار ہے جہاں 27 لاکھ سے زیادہ لوگ ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ عراق اور صومالیہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر ہیں۔

مزید خبریں :