پاکستان
18 جون ، 2012

کراچی میں قیام امن کے لیے فوج کی مدد ناگزیر ہوگئی، میاں افتخار

کراچی میں قیام امن کے لیے فوج کی مدد ناگزیر ہوگئی، میاں افتخار

پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لیے فوج کی مدد ناگزیر ہوگئی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہنا تھاکہ ملاکنڈ ڈویژن کی طرح کراچی میں قیام امن کے لیے فوج کی مدد لینی چاہیے جبکہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے حکومت کو ہر طرح کا یقین دلاتے ہیں۔ میاں افتخا ر کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما لیاقت بنگش کو باندھ کر زہر کے انجکش لگا کر قتل کیا گیا،جو قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں :