18 جون ، 2012
مظفرآباد…مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف نے چیف جسٹس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو کٹہرے میں کھڑا کر کے پیغام دیا ہے کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں۔ نواز شریف دورہ نیلم کے دوران اٹھمقام میں اپنے استقبال کے لئے آنے والوں سے خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے انصاف کی اعلی مثال قائم کی ہے اوراپنے بیٹے کوکٹہرے میں لاکرانہوں نے ثابت کردیا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آئے تو نیلم تک موٹر وے بنائیں گے۔ نوازشریف نے ضلع باغ ، ہٹیاں اور مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے گیاری سیکٹر کے شہدا کے بائیس خاندانوں میں پانچ، پانچ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے نیلم ،اٹھمقام اور کیرن کے مقام پر شہدا کے ورثا سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ شہدا کے ورثا سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں۔