پاکستان
18 جون ، 2012

سوات:مینگورہ میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا

مینگورہ…سوات کے علاقے مینگورہ میں پولیس اسٹیشن کے قریب معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا، دھماکے میں کسی قسم کا جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکامینگورہ کے علاقے مکان باغ چوک کے قریب ہوا۔ دھماکے میں مینگورہ پویس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا ، دھماکے کے بعد پولیس نیسیدو شریف روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دھماکے میں فوری طور پر کسی قسم کے جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید خبریں :