پاکستان
23 ستمبر ، 2016

جموں وکشمیرکےتنازع سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی، دفتر خارجہ

جموں وکشمیرکےتنازع سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی، دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیرکےتنازع سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی، آزادانہ، منصفانہ اورغیرجانبدارانہ استصواب رائےکشمیریوں کاحق ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری نے کشمیریوں سے کیاگیاوعدہ پورانہیں کیا،تاہم پاکستان جموں وکشمیرکےعوام کےساتھ کھڑ ا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی قسم کی لفاظی حقیقت کونہیں جھٹلاسکتی اورکسی قسم کی تنقید تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی۔مقبوضہ کشمیرکےعوام کاردعمل بھارتی مؤقف کامسترد کرتاہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برہان وانی کےقتل کےخلاف مقبوضہ کشمیرمیں بڑےپیمانےپرمظاہرےہوئے، جموں وکشمیرکےتنازع سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں :