پاکستان
23 ستمبر ، 2016

بھارت کی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئےآپریشنل منصوبہ موجود ہے

 

مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جنگی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کی صورت میں اُن اہداف کا تعین کر لیا گیا جن پر جوابی حملہ کیا جائے گا۔پاکستان کی دفاعی فورسز کے پاس بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے آپریشنل منصوبہ موجود ہے۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہماری صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہے اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ پاک فوج کے داخلی مسائل سے نمٹنے میں مصروف ہونے کے باوجود مسلح افواج میں توازن پایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :