پاکستان
23 ستمبر ، 2016

سانحہ کوئٹہ :وکلا ء کا عدالتی بائیکاٹ تاحال جاری

سانحہ کوئٹہ :وکلا ء کا عدالتی بائیکاٹ تاحال جاری

 

سانحہ 8اگست کوئٹہ کےخلاف صوبہ بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ 46ویں روز بھی جاری ہے، وکلاء کےبائیکاٹ کےباعث عدالتی سرگرمیاں متاثر ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان بارکونسل کےزیراہتمام سانحہ کےشہداء کاچہلم آج منایاجارہاہے،چہلم کی تقریب میں شہید وکلاء کےلواحقین اورساتھی وکلاء شرکت کررہےہیں۔

چہلم کےموقع پر وکلاء کےبائیکاٹ کےحوالےسےفیصلہ کئےجانےکاامکان کہ یہ جاری رہےگایا اسے ختم کردیاجائےگا۔

گزشتہ روز صوبائی حکومت نےسانحہ کی تحقیقات کےلئےجوڈیشیل کمیشن تشکیل دےدیاتھا،جوڈیشیل کمیشن ہائی کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل پرمشتمل ہے، کمیشن سانحہ کی تحقیقات کےحوالےسےرپورٹ 60روز میں حکومت کو پیش کرےگا۔

مزید خبریں :