23 ستمبر ، 2016
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ اسمبلی سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی میں ہوا ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سندھ اسمبلی سےاستعفے نہ دینے اور پارٹی سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارکی قیادت کی پراعتماد کااظہارکیاگیا۔
اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارعدالت میں ہونےکی وجہ سےاجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والا مینڈیٹ بانی ایم کیو ایم کا ہے لہٰذا وہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں۔