18 جون ، 2012
لاہو ر …لاہو ر کے علاقے سول لائنز میں نوجوان نے رشتے سے انکار پراپنی کزن پر تیزاب پھینک دیاجس سے وہ بری طرح جھلس گئی،سول لائنز پولیس کے مطابق ملزم اویس کی شادی کے لئے اس کے والدین اپنے قریبی عزیزوں کے گھر گئے،لڑکی کے والدین نے پہلے رشتے سے انکار کر دیا ،تاہم ابھی بات چل رہی تھی کہ ملزم اویس نے اس رنجش میں اپنی کزن پر تیزاب پھینک دیا ،جس سے وہ بری طرح جھلس گئی ،تیزاب سے ملزم کا باپ اور ایک بچہ بھی جھلس گیا ،تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔