27 ستمبر ، 2016
عابدعزیزبلوچ....ڈیرہ مرادجمالی میں 8 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیاگیا ، پائپ لائن تباہ ہونے سے بلوچستان کے بعض علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
لیویزذرائع کے مطابق ڈیڑہ بگٹی میں لوٹی سے سوئی جانیوالی8 انچ قطر گیس پائپ لائن کو نامعلوم شر پسندوں نے نصب شدہ بارودی مواد سے تباہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی اور کنواں نمبر8اور3کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ دہشتگرد کارروا
ئی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔