پاکستان
18 جون ، 2012

امریکا سلالہ واقعے پر جلد پاکستان سے معافی مانگ لے گا، مشاہد حسین سید

 امریکا سلالہ واقعے پر جلد پاکستان سے معافی مانگ لے گا، مشاہد حسین سید

اسلام آباد … سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا سلالہ واقعے پر جلد پاکستان سے معافی مانگ لے گا۔ پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ملک کو فوجی سے زیادہ غیر فوجی خطرات کا سامنا ہے جن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا سب سے بڑا خطرہ ہے، امریکا افغانستان سے واپس جاتے ہوئے پاکستان میں کوئی مہم جوئی کرسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ بھارت کی تنگ نظر اسٹیبلشمنٹ سیاچن سے فوجوں کے انخلا پر رضامند نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع ایک سالہ پلان کے تحت مسلح افواج کے سربراہان اور ایس ڈی پی حکام سے بھی بریفنگ لے گی۔

مزید خبریں :