انٹرٹینمنٹ
28 ستمبر ، 2016

انتہا پسندوں کیوجہ سے ہندو مذہب خطرے میں ہے، جاوید اختر

انتہا پسندوں کیوجہ سے ہندو مذہب خطرے میں ہے، جاوید اختر

بھارت کے معروف اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کی وجہ سے ہندو مذہب بھی خطرے میں آچکا ہے۔

ایک بھارتی جریدے سے بات کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ آج میں شعلے فلم واپس لکھوں تو دھرمیندر اور ہیما مالنی کو لے کر مندر والے مناظر نہیں لکھ سکوں گا کیوں کہ لوگ ہنگامہ برپا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ1975میں ایسا کچھ نہیں تھا لیکن آج کل کھل کراپنے خیالات کا اظہار کرنے والے انسان کو خطرہ ہے جب کہ انتہا پسندوں کی وجہ سے ہندو مذہب بھی خطرے میں آچکا ہے۔

 

 

مزید خبریں :