28 ستمبر ، 2016
دلکش آواز کی حامل اورسروں کی ملکہ لتا منگیشکر 87 برس کی ہوگئیں۔انہوں نے جو گایا وہ دل پر نقوش چھوڑ گیا۔
سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے پیار کا نغمہ گایا تو جینے کی تمنا جاگی، درد سنایا تو آنکھیں بھر آئیں ۔خوشی کا گیت ہو یا غم کی غزل،برصغیر کی کوئل کی آواز میں ہر گانے کا جادو سر چڑھ کر بولا ۔