دنیا
29 ستمبر ، 2016

حسینہ واجد کے مشیر کے بیان سے بنگلہ دیشی محکمہ خارجہ کا اظہار لاتعلقی

حسینہ واجد کے مشیر کے بیان سے بنگلہ دیشی محکمہ خارجہ کا اظہار لاتعلقی

بنگلادیشی وزیراعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ بھارت کو کسی بھی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کا حق ہے ۔ تاہم بنگلا دیشی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سرکاری موقف نہیں مشیر کی ذاتی رائے ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مشیر اقبال چودھری نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ، پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے ۔ بھارت کو اپنی خود مختاری اور علاقے پر کسی بھی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کا قانونی اور عالمی طور پر تسلیم شدہ حق حاصل ہے۔

تاہم بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقبال چودھری کی اپنی ذاتی رائے ہے، اس کا سرکاری موقف سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید خبریں :