19 جون ، 2012
بیجنگ…چین کے تین خلا بازوں نے پہلی بار خلائی مدار میں داخل ہو کر تاریخ رقم کر دی چینی خلائی شٹل تین خلا بازوں کو لے کر خلائی مدار میں داخل ہوئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی خلا باز جنگ ہائی پنگ، لیوآنگ لیویانگ خلائی شٹل شینزو نائن کے ذریعے تیانگ آنگ ون لیبارٹری میں پہنچ گئے۔ انہوں نے تین گھنٹے پرواز کے بعد 2 بجکر 7 منٹ پر خلائی سٹیشن سے منسلک ہونے کا عمل کامیابی سے مکمل کیا۔ خلا باز لیوژنگ نے ہوا بازی کنٹرول مرکز بیجنگ کو بتایا ہے کہ شینزو نائن کا عملہ بہت خوشی محسوس کر رہا ہے۔ براہ راست ٹیلی ویژن کی نشریات تیانگ آنگ ون لیبارٹری میں نیلی وردی پہنے تین خلا بازوں کو کیمرے کے سامنے ہاتھ ہلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ عقب میں پانچ ستاروں والا قومی پرچم اور چینی سرخ فیتہ بھی دکھائی دے رہا تھا۔