19 جون ، 2012
بیروت… لبنان کی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ لوگوں کے ہجوم نے ایک چوکی پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس دوران مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم بھی پھینکے۔ فوج نے ہجوم کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا تاہم کوششیں ناکام ہونے کے بعد فائرنگ کی گئی۔ اس سے قبل طرابلس شہر کے قریب قائم فلسطینیوں کے ایک مہاجر کیمپ میں لڑائی میں ایک فلسطینی اس وقت ہلاک ہو گیا، جب فوج ان دونوں کے درمیان بیچ بچاوٴ کرانے کی کوشش کر رہی تھی۔