پاکستان
19 جون ، 2012

ہمسایہ ملکوں کیساتھ بات چیت کا عمل اطمینان بخش ہے،سیکریٹری خارجہ

 ہمسایہ ملکوں کیساتھ بات چیت کا عمل اطمینان بخش ہے،سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد…سیکریٹری خارجہ جلیل عبا س جیلانی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ان کاکہناہے کہ امریکی کانگریس کے ارکان بھی معافی کی بات کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے بند کمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سیکرٹری خارجہ کاکہناتھاکہ پاک امریکامذاکرات میں ڈرون حملوں سے متعلق بات ہوتی ہے۔انہوں نے بتایاہے کہ قائمہ کمیٹی نے سلالہ حملے پر امریکا سے معافی کا مطالبہ دوہرایاہے جبکہ ہمسایہ ملکوں کیساتھ بات چیت کے عمل کواطمینان بخش قراردیاہے۔ اس موقع رکن کمیٹی رکن حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کاذمہ دار کون ہے، امریکا افغانستان سے تو معافی مانگ لیتاہے ، لیکن پاکستان سے نہیں۔

مزید خبریں :