پاکستان
19 جون ، 2012

وزیراعظم کی نااہلی پرسپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی

وزیراعظم کی نااہلی پرسپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی

کراچی… ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کی نااہلی پرسپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتی ہے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پاکستان اورلندن کاہنگامی اجلاس ہوا۔آج ہونیوالے ہنگامی اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیداہونیوالی صورتحال پرغور کیا گیا۔رابطہ کمیٹی کے مطابق ایم کیوایم وزیراعظم کی نااہلی پرسپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتی ہے،ملک اورجمہوریت کے مفادمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کوتسلیم کیاجاناچاہیے اوراداروں کے درمیان تصادم اورمحاذآرائی سے گریزکیاجاناچاہیے،جبکہ ملک میں جمہوریت کاتسلسل ہرقیمت پرجاری رہناچاہیے۔

مزید خبریں :