19 جون ، 2012
کراچی…سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے یوسف رضاگیلانی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ آتے ہی کئی شہر وں میں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی مظاہرے ہوئے ،جبکہ بعض جگہوں سڑکوں پر رقص کیا گیااور مٹھائیاں تقسیم ہوئیں۔ملتان میں وزراء اعظم کو نا اہل قراردیئے جانے کے بعد غوث الاعظم روڈ پر واقع یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر سیکورٹی سخت کر دی گئی۔دوسری جانب وزراء اعظم کو نا اہل قرار دئے جانے پر سپریم کورٹ کے حق میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چوک کچہری پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائی تقسیم ہوئیں۔ ملتان میں وزیر اعظم کی نا اہلی کے فیصلے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ہوئی فائرنگ کی اور مٹھائی تقسیم کی۔ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء طارق نعیم اللہ کی قیادت میں مل بھاٹک چوک مظفر آباد وزیر اعظم کی نااہلی کی خوشی میں جشن منایا ہوائی فائرنگ کی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم بھی کی مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ایم ڈی اے چوک اور ڈیرہ اڈا کے علاقے میں ڈھول کی تھاپ پر ببھنگڑے ڈالے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔حیدرآباد میں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت میں سول کورٹ کے وکلاء نے مٹھائیاں تقسیم کیں،وکلاء نے سول کورٹ کے باہر چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔