31 جنوری ، 2012
پشاور…پشاور کے علاقہ پخہ غلام میں خود کش دھماکے کی ایف آئی آر خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ سمیت 9 افراد کے خلاف درج کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز پشاور کے علاقہ پخہ غلام میں خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم انصارالاسلام کے کمانڈر حاجی اخوانزدہ کے زیر تعمیر مکان میں خود کش دھماکا ہوا، جس میں حاجی اخونزادہ اور ان کے داماد سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے جبکہ حاجی اخوانزدہ کے رشتہ دار صاحب زادہ کی جانب سے تھانہ پہاڑی پورہ میں دھماکے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ سمیت 9 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔