دنیا
07 اکتوبر ، 2016

نامعلوم افراد نے پیوٹن کا بینر نیویارک برج پر لہرادیا

نامعلوم افراد نے پیوٹن کا بینر نیویارک برج پر لہرادیا

 

امریکا میں بھی نامعلوم افراد سرگرم ہو گئے ، ملک میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت روسی صدر پیوٹن کی بڑی تصویر والا بینر نیویارک کے برج پر لہرادیا ۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تصویر لگا ایک بینر مین ہٹن کے برج پر لہرایا گیا ہے ،تصویر میں روسی صدر کے پشت پر شامی جھنڈا بھی موجود ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق 2 نامعلوم افراد کو یہ بینرلگاتے ہوئے دیکھا گیا، پولیس نے ایک گھنٹے بعد بینر کو وہاں سے ہٹا دیا، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :