20 جون ، 2012
واشنگٹن. . . .امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی ناہلی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان اپنے داخلی معاملات آئین کے مطابق حل کرلے گا۔ پاکستان کو اپنے داخلی معاملات خود حل کرنے ہوں گے۔ترجما ن کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی اور دیگر معاملات پر مذاکرات جاری رہیں گے ۔