دنیا
20 جون ، 2012

امریکا: سعید شیخ کے صاحبزادے صفیان شیخ کی گریجویشن کی خوشی میں تقریب

 امریکا: سعید شیخ کے صاحبزادے صفیان شیخ کی گریجویشن کی خوشی میں تقریب

ہیوسٹن ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر اور ممتاز کمیونٹی رہنما و بزنس مین سعید شیخ کے صاحبزادے محمد صفیان شیخ کی گریجویشن اور کئی تعلیمی اداروں کی جانب سے ان کو اسکالرشپ دینے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، یہاں ہیوسٹن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے قونصل جنرل سمیت کمیونٹی کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے خصوصی طور پر بذریعہ ٹیلیفون خطاب کرتے ہوئے صفیان شیخ کی بھرپور کامیابیوں پر ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر تقریب میں کانگریس وومین شیلہ جیکسن کی جانب سے انکے اسٹاف نے صفیان شیخ کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا جبکہ سینئر کے بیلی ہیجٹن اور کانگریس مین الگرین کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا گیا۔تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل محمدعاقل ندیم، کمیونٹی رہنماؤں اور ممتاز تاجروں اور مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیداران جس میں سعید جاوید انور، شاہد جاوید، اقبال شیخ، نصرا ورپانی، غلام سیمی والا، اٹارنی نعمان حسن، ڈاکٹر آصف فرید، ساجد برکی، عزیز صدیقی، ایم جے خان، سید نیر اظفر، گل فرازخان، ڈاکٹر قادر میمن، الیاس چوہدری، طارق نہال خان، نجم شیخ، جمیل صدیقی اور ترکش کمیونٹی کے رہنماؤں سمیت اکامات، رومی، روزگل سمیت متعدد افرادنے شرکت کی۔ تقریب میں تعلیم کی اسلام میں اہمیت پر خصوصی خطاب محمد سمیرشیخ اور توقیر شیخ نے کیا جبکہ تقریب کے میزبان محمد سعید شیخ اور ان کی اہلیہ فریدہ شیخ نے تمام مہمانوں کی آمد اور اراکین کانگریس اور سینئر کا خصوصی شکریہ اداکیا۔

مزید خبریں :