دنیا
20 جون ، 2012

امریکا:قران پاک کی بیحرمتی،فوجیوں کیخلا ف کارروائی کی سفارش

واشنگٹن ... افغانستان میں قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے امریکی فوجیوں کے خلاف نظم وضبط کی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔افغانستان میں قران پاک کی بنے حرمتی کرنے والے سات امریکی فوجیوں کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں سفارش کی گئی ہے کہ ان فوجیوں کے خلاف نظم وضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔ تاہم ان فوجیوں کے خلاف کسی مجرمانہ فعل کا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ فیصلہ بھی نہیں ہوا ہے کہ ان فوجیوں کو کیا سزا دی جائے گی۔ فروری میں امریکی فوجی اڈے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران 40 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :