دنیا
20 جون ، 2012

ڈیلس :صفیہ کاظم شاہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

ڈیلس :صفیہ کاظم شاہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

ڈیلس ... راجہ زاہد اخترخانزادہ ... ڈیلس کی معروف ریڈیو اینکر اور سماجی شخصیت ڈاکٹر مونا کاظم شاہ نے اپنی والدہ اوروائس آف امریکا میں انٹرنیشنل براڈ کاسٹر صفیہ کاظم شاہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا،جس میں ڈیلس کے سیاسی، سماجی، ادبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ڈیلس UNT کے اسٹیٹ ڈین ڈاکٹر قیصر عباس، پاکستان پیپلز پارٹی کے قائم مقام صدر سید فیاض حسن معروف اٹارنی اور ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے ڈائریکٹر بیرسٹر توصیف کمال ان کی اہلیہ ویلی کمال افغانستان میں سابق فرنچ ڈپلومیٹ مسٹرجان، فن ایشیا تھیٹر ریڈیو کے مالک شارق حامد، حمیرا حامد، معروف پاکستانی موسیقار خواجہ خورشید انور کے صاحبزادے خواجہ عرفان انور، ڈیلس کے صحافیوں سجاد اظہر، راجہ زاہد خانزادہ، ڈاکٹر نسرین خانزادہ سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ اس موقع پر میزبان ڈاکٹر مونا کاظم شاہ اور ان کے شوہر ڈاکٹر ذیشان علی شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ وائس آف امریکہ کی انٹرنیشنل براڈ کاسٹر صفیہ کاظم شاہ نے کہاکہ صحافی اپنے قلم اور تحریر و تقریر کے ذریعہ کسی بھی ملک میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں تقریب کے آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں ڈاکٹر مونا کاظم شاہ نے اپنے گھر واقع ساؤتھ لیک پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا اس موقع پر ہیوسٹن سے جیولم بونٹ اور ان کی اہلیہ امبرین بونٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزید خبریں :