09 اکتوبر ، 2016
دادو میں پولیس نے امام بارگاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کے مطابق ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں امام بارگاہ کے قریب خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتےہوئے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ زیر حراست افراد کی کار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی نمبر پلیٹ جعلی بتائی جاتی ہے ۔
ایس ایس پی شبیرسٹھار کے مطابق ملزمان ایوب پٹھان اور پرویزخان کا تعلق بلوچستان ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔