کاروبار
09 اکتوبر ، 2016

پاک بھارت تناؤ ، برآمدات متاثر ہونےسے تاجر پریشان

پاک بھارت تناؤ ، برآمدات متاثر ہونےسے تاجر پریشان

 

پاک بھارت تناؤ جاری رہنے سے بھارت سے کپاس کی کروڑ ڈالر تک کی برآمدات متاثر ہونے پر تاجر پریشان ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو بڑی مقدار میں کپاس کی برآمد رکنے سے زیادہ نقصان ہوگا ۔

پاک بھارت تجارت کا زیادہ فائدہ تو ویسے بھارت کے حق میں ہی ہے کیونکہ بھارت پاکستان کو فارمل دو ارب ڈالر اور ان فارمل 4ارب ڈالر کی اشیا برآمد کرتا ہے ۔ بھارت پاکستان کو6 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے جبکہ پاکستان صرف ایک ارب ڈالر تک ہی کی برآمدات بھارت کو کرتا ہے ۔

پاک بھارت جاری تناؤ کا زیادہ نقصان بھارت کو ہی ہوگا ۔آل انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل خراب ہونے پر پاکستان نے گزشتہ برس کروڑ ڈالر کی کپاس بھارت سے خریدی تھی ۔ اس سال بھی کپاس کی اتنی کی تعداد کی تجارت متوقع تھی ۔

ماہرین کا تو کہنا ہے کہ اس سال بھی پاکستان کو کپاس کی بھارت اور دیگر ممالک سے خریدنی ہوگی ۔ وجہ فصل کی پیداوارمتاثر ہونا ہے لیکن دونوں ممالک کے تاجر موجود حالات سے شدید پریشان ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت زبانی جنگی جنون میں جتنا بھی آگے نکل جائے لیکن تجارتی معاملے پر اتنا بڑا نقصان نہیں اٹھائے گا۔

مزید خبریں :