09 اکتوبر ، 2016
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان 12سالہ کشمیری بچے کے ظالمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے،جنید احمد کا قتل ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، کشمیریوں کا قتل عام بند ہونا چاہیے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری بچے جنید کے قتل کی شدید مذمت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہئے۔