کاروبار
09 اکتوبر ، 2016

سی پیک سے پاک چین دوستی کے نئے باب کھلے ہیں، شہباز شریف

سی پیک سے پاک چین دوستی کے نئے باب کھلے ہیں، شہباز شریف

 

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک سے پاک چین دوستی کے نئے باب کھلے ہیں، آنے والے وقتوں میں چینی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا، شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ کاا یوارڈ دیے جانے کے اعلان پر انھیں مبارک باد دی ہے۔

چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ،چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لی، اس سے پہلے یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی امور نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کی، اوکیلو ہنری نے پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے شہبازشریف کے اقدامات کی تعریف کی۔

مزید خبریں :