10 اکتوبر ، 2016
کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں 8 محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، کراچی میں جلوس کی گزرگاہوں کو غیر متعلقین کے لئے مکمل طورپر سیل کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف خیبر پختونخوا حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کو 12 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکورٹی کے پیش نظر کراچی میں ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی گلیوں اور ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
ایم اے جناح پر واقع دکانوں ، پیٹرول پمپس اور سینما گھروں کو بھی سیل کردیا گیا ہے، ملحقہ سڑکیں آج سے 10 محرم تک بند رہیں گی ۔
آج نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوگا جو حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارا دار پر پہنچ کر ختم ہوگا ۔ جلوس کی گزر گاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔