10 اکتوبر ، 2016
بوم بوم شاہد آفریدی نے جاوید میانداد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل رائونڈرشاہد آفریدی نےلیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے بیان پر وکلا سے مشاورت کےبعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سےجاوید میانداد کو جمعرات تک لیگل نوٹس بھجوا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔
گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ میانداد کا کہنا ہے کہ آپ پیسوں کے لئے فیئرویل میچ مانگ رہے ہیں،جس پر آفرید ی نے جواب دیا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے ،اتنے بڑے کرکٹر کو ایسی بات نہیں کرنی چاہےتھی ۔
ماضی کے عظیم بیٹسمین میانداد کا ری ایکشن ہوش اڑا دینے کے لئے کافی تھا ،انہوں نے بوم بوم آفریدی پر میچ فکسنگ کا الزام ہی لگادیا ۔جاوید میانداد نے کہا کہ آفریدی اپنی بیٹیوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ انہوں نے میچ نہیں بیچے۔
بوم بوم آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ جاوید میانداد کے ذاتی حملے کافی عرصہ برداشت کئے ،لیکن ہر کسی کے برداشت کی ایک حد ہوتی ہے ۔
آفریدی کا کہناتھاکہ جو کچھ ہوا اس پر انہیں افسوس ہے لیکن میانداد کے رویے پر ان کا ردعمل فطری تھا ۔