11 اکتوبر ، 2016
وزیراعظم آزادکشمیر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق راجا فاروق حیدر نے لکھا ہے کہ کشمیر ی رہنما کی صحت انتہائی خراب ہے ،اقوام متحدہ ان کی بھارتی فورسز کی جانب سے غیرقانونی حراست کا نوٹس لے ۔
علاوہ ازیں وزیراعظم آزادکشمیرنے بھارتی گولہ باری سےمتاثرہ چھمب سیکٹرکےعلاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔راجا فاروق حیدرکہتے ہیں ایل اوسی کےچپے چپے کا دورہ کیا لیکن بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا کہیں نام ونشان نہیں ملا۔
کشیدگی کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین سےملاقات میں وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ متاثرین کی حفاظت کیلئےوفاقی حکومت خصوصی پیکیج دے گی ۔