20 جون ، 2012
کراچی…القاعدہ کے اہم لیڈر نامین میزکھ کو پاک ایران سرحد سے گرفتار کر لیا گیا۔ فرانسیسی نژاد انتہائی مطلوب لیڈرکوحساس اداروں نے چھاپامارکرگرفتارکیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق نامین میزکھ کاشمار یونس الموریطانی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتاہے۔یونس الموریطانی القاعدہ کے بیرونی آپریشن کا ذمے دارتھا۔گرفتارموریطانی نے دوران تفتیش نامین کے بارے میں اطلاع دی تھی۔