12 اکتوبر ، 2016
مدثر ظہیر خان ... امریکا نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر چار پاکستانی شہریوں اور ان کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق عبید خانانی، حذیفہ خانانی، جاوید خانانی اور عاطف پولانی کی کمپنیاں چینی، کولمبین، اور میکسیکو کے جرائم پیشہ افراد کی منی لانڈرنگ کرتی تھیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے عبید خانانی، حذیفہ خانانی، جاوید خانانی اور عاطف پولانی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان چاروں افراد کی کمپنیاں بھی بلیک لسٹ کردی ہیں ۔
یہ کمپنیاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قائم ہیں اور ان کمپنیوں پر منشیات فروشوں کی منی لانڈرنگ کے الزامات تھے۔یہ کمپنیاں چینی، کولمبین، اور میکسیکو کے جرائم پیشہ افراد کی منی لانڈرنگ کرتی تھیں۔
بلیک لسٹ کیے گئے جاوید خانانی امریکا میں گرفتار الطاف خانانی کا بھائی ہے۔ستمبر 2015 میں عبید خانانی کے والد الطاف خانانی کو منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔
حذیفہ خانانی امریکا میں گرفتار الطاف خانانی کا بھتیجا ہے جبکہ الطاف خانانی پر طالبان کے لیے منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں ۔