پاکستان
12 جنوری ، 2012

پیر صاحب پگارا شاہ مردان شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر صاحب پگارا شاہ مردان شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیرجوگوٹھ… پیر صاحب پگارا شاہ مردان شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں وزیر اعظم گیلانی، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیر داخلہ منظور وسان، خورشید شاہ، حمزہ شہباز، شاہ محمود قریشی ، ایم کیو ایم کا3رکنی وفد، پیر صاحب کے مصاحبین اور خلفاء، اور دیگر اعلیٰ حکومتی اور عوامی شخصیات بھی موجود تھیں۔ نماز جنازہ کی امامت کے فرائض پیر آف جھنگ سراج احمد گیلانی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر مریدین اور معتقدین ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پیر صاحب پگارا کی میت کا آخری دیدار کرایا گیا ۔اس موقع پر انتہائی جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مزید خبریں :