31 جنوری ، 2012
اسلام آباد… امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی ابوظہبی روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حسین حقانی کووزیراعظم ہاؤس سے اسلام آبادپولیس کی حفاظت میں ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں وہ نجی ایئر لائن کے طیارے کے ذریعے ابو ظہبی کیلئے روانہ ہوگئے اور اس کے بعد امریکا کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔حسین حقانی کو گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔حسین حقانی ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر لاؤنج چلے گئے۔حسین حقانی کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔