20 جون ، 2012
کراچی…اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً 88 فیصد افراد کو مالیاتی اداروں کے قرض تک رسائی حاصل نہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے مائیکرو فائنانس کریڈٹ انفارمیشن بیورو کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا کہ قرض تک رسائی نہ ہونے کے باعث ترقی کی شرح میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا۔یاسین انور نے بتایا کہ چھوٹے کاروبار کیلئیقرض لینے والوں کی تعداد 20 لاکھ کی سطح پر کئی سال سے منجمد ہے، انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے مائیکرو فائنانس کیلئیقرض کی حد 5 لاکھ کر دی ہے۔