18 اکتوبر ، 2016
روس اور شامی فورسز نے حلب میں اگلے آٹھ گھنٹوں کیلئے فضائی حملے روکنے کا اعلان کردیا۔
روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روس اور شامی فضائی فورسز نے حلب پر آج مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے بمباری روک دی ہے ، یہ اقدام 20 اکتوبر کو جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کیلئے اٹھایا گیا۔
فضائی کارروائی روکنے سے مشرقی حلب سے بیمار اور زخمی شہریوں کو محفوظ انخلا ہوسکے گا، روسی وزیر دفاع کے مطابق فضائی حملے روک کر کل جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی فوجی مزاکرات کو کامیاب بنانے میں روس اور شام نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔