20 جون ، 2012
کراچی … ایف بی آر کے چیئرمین ممتاز حیدر رضوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی اور کابینہ تحلیل ہوجانے کے باوجود ادارہ اپنا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرلے گا۔ ایوان تجارت و صنعت کراچی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ملک عوام کے ٹیکس پر چل رہا ہے، دہشتگری کے خلاف جنگ کی مد میں رقم نہ ملنے سے ملک پہلے بھی چل رہا ہے اور آئندہ بھی چلتا رہے گا۔ ممتاز حیدر رضوی نے مزید کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر کام کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔