دنیا
20 اکتوبر ، 2016

مقبوضہ کشمیر:چینی پرچم برآمد کرنے دعویٰ،44 افراد زیر حراست

مقبوضہ کشمیر:چینی پرچم برآمد کرنے دعویٰ،44 افراد زیر حراست

 

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے سیکڑوں کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں اوراس دوران چینی پرچم برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا مطابق چھاپوں کے دوران 44 افراد کو حراست میں لیا گیا اس سے پہلے چینی صدر کی بھارت آمد پر مقبوضہ کشمیر میں چین کا پرچم بھی لہرایا گیا تھا۔اورکشمیریوں نے چین سے مدد مانگنے کی تحریر اٹھا کر بھی مظاہرے کیے تھے ۔

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم تو ہمیشہ سے لہرایا گیا ہے اور پاکستان سے یکجہتی کا اظہار ہر سطح پر کیا گیا ہے۔لیکن اب گذشتہ کئی روز کے دوران کشمیری احتجاج کے دوران پاکستان کے ساتھ چین کے جھنڈے بھی لہرارہے ہیں، ان جھنڈوں پر واضح تحریر ہے پاک چین دوستی زندہ باد۔


کشمیریوں کے نعروں نے بھارتی راج دھانی دلی کو بھی ہلادیاہے، فوراً دلی سرکار نے کشمیریوں پر پھر ظلم وستم کا ایک اور بہانہ تلاش کرلیا۔بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے گھروں میں بارہ گھنٹے تک تلاشی لی، اور 700 گھر کھنگالے ، اب پاکستان اور چین کے کئی جھنڈے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید خبریں :