20 اکتوبر ، 2016
مقبوضہ کشمیر میں بس کے حادثے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا کام جاری ہے۔
سرینگرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کومقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے 22 افراد ہلاک اور30 زخمی ہو گئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اجے ننداکے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریاسی کے ایس ایس پی کے مطابق شدید زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرکاری ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ضلع انتظامیہ اور پولیس موقع پر موجود ہیں۔