31 جنوری ، 2012
اسلام آباد… پنجاب میں مشتبہ اور غیر معیاری دواوٴں کے نتیجے میں ہلاکتوں پر سپریم کورٹ کی جانب سے لئے گئے از خود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جعلی ادویہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لے تھا جبکہ پنجاب حکومت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے بھی عدالتی کمیشن قائم کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت آج جسٹس تصدق حسین کرینگے۔ واضح رہے کہ پنجاب پھر میں امراض قلب سے متعلق مشتبہ اور غیر معیاری دواوٴں کے استعمال سے اب تک ایک سو سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں۔