پاکستان
20 جون ، 2012

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک

کراچی … کراچی میں فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد واقعات میں ڈاکٹر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملیر کے علاقے کھوکھرا پار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، ملیر سٹی کے شیرو گوٹھ میں واقع رحیم کلینک کے اندر گھس کر 2موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کلینک کا مالک ڈاکٹر رحیم بخش ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتول کالعدم بی ایل اے کا مقامی رہنما تھا۔ گارڈن اور سی ویو کے قریب سے 2افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے سامنے نامعلوم ملزمان نے ٹرک ڈرائیور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ کیماڑی کے سمندر سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مزید خبریں :