20 جون ، 2012
لندن … میانمار کی اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی کو جمہوریت کیلئے ان کی گراں قدر خدمات پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے تاریخی تھیٹرمیں تقریب ہوئی جس میں یونیورسٹی کے چانسلر کرس پیٹن نے سوچی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کی، جس پر تقریب میں موجود لوگوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آنگ سان سوچی کل لندن میں برطانوی پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے بھی خطاب کریں گی، وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرنیوالی چوتھی غیر ملکی رہنما ہونگی۔