پاکستان
23 اکتوبر ، 2016

نواز شریف کو بادشاہ مانتا ہوں نہ وزیراعظم، عمران خان

نواز شریف کو بادشاہ مانتا ہوں نہ وزیراعظم، عمران خان

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نہ نواز شریف کو بادشاہ مانتاہوں، نہ وزیراعظم مانتا ہوں، مجرم کو وزیراعظم نہیں مان سکتا، عوام کا حال برا اور شریف خاندان کا حال بہتر ہوتا جارہا ہے۔

ڈیرا اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک طرف عوام تحریک انصاف کےساتھ کھڑے ہیں، دوسری طرف کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، آصف زرداری خود ڈاکو ہیں، وہ نوازشریف کا احتساب کیسے کرسکتے ہیں ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے فوج کو بدنام کررہے ہیں، عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے، پولیس کی جرات نہیں ہوگی کہ ڈنڈا چلائے۔

اس سے قبل ڈی آئی خان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو جمہوریت کا پتا نہیں ہے، وہ صرف اقتدار کے فائدے اٹھانا جانتے ہیں، مولانا صاحب آج تک اپوزیشن میں نہیں رہے۔

مزید خبریں :